الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سےبلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے 4 ماہ کی مہلت مانگ لی

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے 4 ماہ کی مہلت مانگ لی۔ الیکش کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 11 کروڑ اورپنجاب میں 30 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نے بیلٹ پیپر کا نمونہ تک نہیں دیا، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے 4 ماہ کا عرصہ درکار ہے، نجی پرنٹنگ ادارے بھی اس عرصے میں بیلٹ پیپر چھاپ کردینے پر تیار نہیں جبکہ پی سی ایس آئی آر نے بھی مقناطیسی سیاہی کی مقررہ مدت میں فراہمی سے معذرت کرلی ہے،اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی قوانین میں بھی سقم موجودہیں۔ تمام ضروری انتظامات اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بغیر الیکشن کاانعقاد آرٹیکل 218 کی خلاف ورزی ہے، اس لئے بلدیاتی انتخابات کے لئے مارچ 2014ء تک مہلت دی جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سندھ میں 27 نومبر جبکہ بلوچستان اور پنجاب میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم سندھ کی درخواست پر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کو 7 دسمبر کو کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے

تبصرے بند ہیں.