الیکشن ٹریبونلز کو عذرداریوں کی روزنہ سماعت کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونلز کوخط لکھ کرانتخابی عذرداریوںکی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور120روزمیں ہرصورت عذرداریاں نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدکی جانب سے لکھے گئے خط میں واضح کیاگیاہے کہ الیکشن ٹریبونلزآئین کے مطابق انتخابی عذرداریاں 120دنوں میں مکمل کرنے کے پابندہیں،اس بات کویقینی بنایا جائے کہ عذرداریوں کی سماعت4 ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل کی جائے،خط میںکہاگیاہے کہ سماعت ملتوی کرنیکی درخواست ناگزیروجوہات کی صورت میں ہی منظورکی جاسکے گی،ٹریبونلز7روزسے زائدتک کسی درخواست کی سماعت ملتوی نہیں کرسکیںگے اور سماعت ملتوی کرنے کی وجہ بتانی ہوگی۔سماعت کے التوا کی درخواست دائرکرنے پر 10 ہزار روپے اخراجات بھی ادا کرنا ہوں گے،اگرکسی جیتے ہوئے امیدارکی جانب سے ٹریبونلزکی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی توایسے امیدوارکو شوکازنوٹس جاری کیے جائیں گے ، متاثرہ فریق کی درخواست پرٹریبونل امیدوار کو کام کرنے سے روکنے کے احکام بھی جاری کر سکیں گے، 14 نئے الیکشن ٹریبونلز کو ان کے دفاتر کے ایڈریس بھی واضح کر دیے گئے ۔ این این آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے فوج اور نادرا کو ایک ہفتے میں تمام ادئیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.