اسلام آباد:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صرف ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیں گے جو انتخابات لڑنے کی سائنس جانتے ہوں گے۔
گزشتہ روز ٹکٹوں کی مبینہ غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف بنی گالہ میں احتجاج کرنیوالے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ دھرنے سے بھی مشکل کام تھا یہ تین ہفتے مشکل میں گزارے، ساڑھے چار ہزار لوگوں نے درخواستیں دیں چند لوگوں کو ٹکٹ ملا اس پر مایوسی فطری بات تھی، ایک ہفتہ مزید بیٹھ کر فائلیں دیکھیں، کئی جگہ سروے کرائے، مجھے کسی کاڈر نہیں، ناانصافی کسی سے نہیں کرنا چاہتا،10 فیصد حلقوں میں مشکل پیش آرہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.