القدس سے متعلق امریکی اعلان پراوآئی سی کا ہنگامی اجلاس

استنبول: 

امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے دنیائے اسلام کی نمائندہ تنظیم ’’اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)‘‘ کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکی کے شہراستنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج ہورہا ہے، اجلاس میں پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں۔ یہ ہنگامی اجلاس ترکی کے صدررجب طیب اردوآن نے تنظیم کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔

اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر رکن ممالک کے سربراہان القدس کے حساس معاملے پر مشترکہ موقف اپنانے اور امریکی انتظامیہ کو اپنے فیصلے پرنظر ثانی پرمجبور کرنے کی حکمت عملی بھی طے کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.