نیویارک:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں اسکول پر بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بان کی مون نے اسکول پر حملے کے نتیجے میں 22 طالبعلموں کی ہلاکت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکول پر حملہ دانستگی سے کیا گیا ہے کہ تو یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.