اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ، گردشی قرضہ596ارب ہونیکا انکشاف

وزیرخزانہ اسدعمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ’ ای سی سی‘ کااجلاس منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں مجموعی گردشی قرضہ 596 ارب روپےہونےکا انکشاف سامنے آیا ہے۔

’ ای سی سی اجلاس میں وزیر خزانہ کو بریفنگ دی گئی جس میں رواں ماہ کے گردشی قرضے میں بھی 30ارب روپےکے اضافے کا انکشاف ہوا جبکہ توانائی شعبےکامجموعی گردشی قرضہ 1188 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے۔

وزیرخزانہ اسدعمر نےبریفنگ کے بعد تمام اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے جس کی روشنی میں آئندہ ہفتے گردشی قرضے سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی گئی لیکن ساتھ ہی پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے 10 ارب روپے کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.