افغان فورسز کی چمن میں فائرنگ اور گولہ باری سے 3 پاکستانی شہید،21 زخمی

چمن: 

پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے3 پاکستانی شہید اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔

ق افغان فورسز  نے چمن کے سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی اور گولے برسائے، افغان فورسز کی جانب سے داغے گئے گولے گلدار باغیچہ اور اڈہ کہول میں دو مکانات پر گرنے سے 3 پاکستانی شہری شہید جب کہ 6 بچوں اور 3 خواتین سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی کارروائی میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ چمن انتظامیہ نے اسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.