افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پر کار بم حملے میں 5 افراد ہلاک

کابل: 

افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی فوجی قافلے پر کار بم حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لوگر کے علاقے پلِ عالم میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی فوجی قافلے سے ٹکرادی۔ دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں غیر ملکی جارح افواج کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 امریکی فوجی مارے گئے۔

تبصرے بند ہیں.