افریقی ملک موزمبیق میں آئل ٹینکر کے دھماکے سے 73 افراد ہلاک

ماپوٹو: 

جنوبی افریقی ملک موزمبیق کے ایک گاؤں میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

موزمبیق کے سرکاری ریڈیو کے مطابق موزمبیق کے صوبے ٹیٹی کے گاؤں کیپ ہریڈ زینگ میں لوگ ایک آئل ٹینکر سے پٹرول حاصل کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.