لاہور( شوبزڈیسک ) نامور گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ اصل خوبصورتی انسان کے اندرہوتی ہے اور ایسے لوگ بڑے انمول ہوتے ہیں ، دہرا معیاررکھنے والا شخص خود بھی کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور تذبذب کا شکار رہتا ہے ، زمانہ جتنا مرضی بد ل جائے میں اپنے والد کی میراث کو نہیں چھوڑو ں گا ۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میری گائیگی کے ساتھ میرا خاندانی چمٹا بھی محبت کی زبان بولتا ہے میں نے پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور میرے ساتھ چمٹے نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا اور جو محبت اور امن کی زبان میں بولتا ہوں وہی زبان میرا چمٹا بھی بولتا ہے ۔ عارف لوہار نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پنجابی زبان کے فروغ کے لئے عملی کام کروں اور میں اپنی گائیکی کے ذریعے یہ فریضہ سر انجام دے رہا ہوں ۔ دیگر بہت سے گلوکار بھی پنجابی زبان میں گیت پیش کر کے پنجابی زبان کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.