اسٹیٹ بینک نے چینی کرنسی میں بیرونی تجارت کی اجازت دیدی

کراچی: 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تجارت و سرمایہ کاری کے لین دین میں چینی یوآن کے استعمال کی اجازت دے دی۔

بینک دولت پاکستان نے مالی اور کرنسی مارکیٹوں کے پالیسی ساز ادارے کی حیثیت سے چینی یوآن کرنسی میں درآمدات، برآمدات اور مالی لین دین کو یقینی بنانے کے لیے جامع پالیسی اقدامات کیے ہیں، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ادارے (پاکستانی اور چینی، دونوں) تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لیے چینی یوآن کو منتخب کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

تبصرے بند ہیں.