اسٹاک مارکیٹ 232 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 21800 کئی نئی سطح پر پہنچ گیا
کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کسی واضح سمت کے بغیر جمعہ کو بھی نمایاں تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے تاریخ میں پہلی بارانڈیکس21800 پوائنٹس کی نئی سطح بھی رقم کرگیا جبکہ کاروباری حجم کے اعدادوشمار بھی 64.66 کروڑحصص کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ تیزی کے باعث61.48 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید49 ارب5 کروڑ44 لاکھ 12 ہزار84 روپے کا اضافہ ہوگیا، وزارت خزانہ کی جانب سے سعودی عرب سے کریڈٹ پر خام تیل کے حصول کے بجائے متبادل ذرائع سے 3 ارب ڈالر حاصل کرنے کی نئی حکمت عملی کی خبر اور غیرملکیوں سمیت دیگر شعبوں کی انرجی ودیگر چھوٹے اسٹاکس میں سرمایہ کاری بڑھنے کے نتیجے میں مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن رہی۔ تاہم ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ بیشترسرمایہ کاری کے شعبے مارکیٹ کے غیرواضح سمت کے سبب طویل المدت سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں لیکن مارکیٹ میں کمپنیوں کی ٹریڈنگ کا دائرہ کار بتدریج وسیع ہوتا جارہا ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں مختصرالمدت سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے جسکی وجہ سے بعض سیشنز میں تیزی کے بعد مندی کے اثرات غالب ہوجاتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.