اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت کے بلدیاتی نمائندوں کو خوش خبری سناتے ہوئے انہیں اختیارات دینے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے چار صفحات پر مشتمل بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسلام آباد انتظامیہ بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت کے بغیر ترقیاتی کام نہ کرائے اور چیف کمشنر اسلام آباد بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے حکم پر عمل کریں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین یونین کونسل کی مرضی کے بغیر ترقیاتی کام نہیں ہوسکتا، ترقیاتی کام یونین کونسل چیئرمینوں کی زیرنگرانی کرائے جائیں، بہارہ کہو سے ملحقہ واٹر سپلائی اسکیم بھی چیئرمین یوسی کو دی جائے۔واضح رہے کہ بلدیاتی نمائندوں اور چیئرمینوں نے اختیارات سے متعلق ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.