اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ رایل نیوز کے مطابق اسلام آباد، لاہور، مری، ایبٹ آباد، چترال، پشاور، شمالی وزیرستان، مالاکنڈ، میران شاہ اورمردان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں 100 کلو میٹر زیر زمین تھا

تبصرے بند ہیں.