تل ابیب – اسرائیل کے پولیس چیف نے یروشلم میں فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے کے موقع پر اہلکاروں کے اقدامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر عمر بارلیف نے کہا کہ انہوں نے جامع تحقیقات کے لیے ایک پینل مقرر کیا ہے۔صحافی ابو عاقلہ گزشتہ بدھ کو اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کے دوران جاں بحق ہو گئی تھیں۔ جمعہ کو ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔ ٹیلی وژن فوٹیج میں ابوعاقلہ کے تابوت لے جانے والے سوگواروں کے ایک ہجوم
پر پولیس کو لاٹھی چارج اور مار پیٹ کرتے دیکھا گیا فوٹیج میں پولیس کو سٹن گرنیڈ پھینکتے اور فلسطینی پرچم کو ہٹاتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ فسادیوں نے اس تقریب کو سبوتاژ کرنے اور پولیس افسران کو
نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ فلسطینی صحافی کے جنازے کے جلوس پر پولیس اور سوگواروں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چھ افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.