اسرائیل سے امن معاہدے کے بعد یواے ای خطے سے زیادہ مربوط ہوگیا

اسرائیل سے تعلقات فطری انداز میں آگے بڑھیں گے،ڈائریکٹر وزارت خارجہ العتیبہ کی گفتگو

تل ابیب (مانیٹر نگ ڈیسک)اسرائیل کے ساتھ امن کے بعد متحدہ عرب امارات خطے کے ساتھ زیادہ مربوط ہوگیا ہے۔یہ امن ایک امید ہے ،خوش نما تبدیلی کا مظہر ہے اور اس سے ہم خود کو خطے سے زیادہ مربوط مگر کم غیر متعلق محسوس کررہے ہیں۔میڈیاریورٹس کے مطابق یہ بات یو اے ای کی وزارتِ خارجہ کی تزویراتی ابلاغیات کی ڈائریکٹر ہند مانع العتیبہ نے ایک انٹریومیں کہی ، انھوں نے کہا کہ ہم یہاں یو اے ای میں یہ محسوس کررہے ہیں کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں،ہم اپنی شرائط پر تبدیلیاں لارہے ہیں ، چہ جائیکہ ہم اپنے یہاں از خود تبدیلی آنے کا انتظار کرتے۔ہند العتیبہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے یو اے ای کے لیے امکانات کے نئے در وا ہوئے ہیں۔میرے خیال میں تعلقات فطری انداز میں آگے بڑھیں گے ۔ یو اے ای اور اسرائیل اس کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ممالک توانا اور فعال ہیں،وہ مستقبل پر نظر رکھنے اور آگے بڑھنے والے ہیں اور وہ مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی تبدیلیاں روز بروز کا باہمی تعامل ہی نہیں بلکہ وہ یہ ہیں کہ مستقبل میں ہم مل جل کر کیا حاصل کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.