اسرائیلی بمباری جاری ، شہادتوں کی تعداد 72، سینکڑوں فلسطینی زخمی

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری ہے، اور تازہ بمباری میں مزید 7 شہادتوں کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72ہو گئی ہے۔ فلسطین کی طرف سے اسرائیل میں کئی راکٹ فائر کئے گئے۔

غزہ ( ویب ڈیسک) شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں او رخواتین کی ہے ، جب کہ سینکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج زمینی کارروائی کے لئے بھی حرکت میں آ چکی ہے، اور یہ کسی وقت بھی شروع کی جا سکتی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے غزہ سے گزشتہ پیر سے کوئی دو سو راکٹ اسرائیلی علاقوں میں فائر کئے جا چکے ہیں ، جن میں سے کچھ تل ابیب تک پہنچے ہیں۔ صیہونی ریاست کے جنگی جہازوں نے خان یونس،غزہ سٹی اور بیت حنون سمیت کئی دیگر فلسطینی علاقوں کے کم از کم 550 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کی فجر کو کئے گئے حملے میں پانچ بچوں سمیت سات افراد شہید ہو ئے۔ ادھر اسرائیل نے ننھی منی فلسطینی ریاست کے لئے 40 ہزار انتہائی جدید ہتھیاروں سے مسلح فوج کو تیار کر رکھا ہے، جو کسی وقت بھی غزہ پر زمینی حملہ شروع کر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اسرائیل سے مطالبہ کیاہے کہ بمباری کا سلسلہ بند کرے۔ بانکی مون اس ایشو پر بریفنگ دینے والے تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.