اسدعمر کواسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما و سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اسد عمر کو گرفتار کرکے روانہ ہوگئی ۔اسد عمر، شاہ محمود قریشی، علی اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف رات گئے 2 مقدمات تھانہ آبپارہ اور ترنول درج کیے گئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسد عمر کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.