اسدعمرکابیان‘ترجمان پاک فوج میدان میں آگئے‘ دوٹوک الفاظ میں اعلان کردیا

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کسی قسم کا سیاسی بیان نہیں دیا، میں نے ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا، یہ رائے نہیں انٹیلی جنس بیس انفارمیشن تھی، سازش کا لفظ اعلامیہ میں شامل نہیں تھا، جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن یا کوئی اور فورم کا حکومت کے پاس آپشن موجود ہے، یہی آپشن پچھلی حکومت کے پاس بھی موجود تھا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق کل تفصیلی بات کی تھی، کمیٹی اجلاس میں واضح کردیا گیا تھا کہ سازش کے کوئی ثبوت نہیں، ادارے کا پوائنٹ آف ویو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں تمام سروسز چیفس نے اپنا موقف واضح بیان کردیا تھا، کمیٹی میں کسی بھی سروسز چیف نے یہ نہیں کہا کہ سازش ہوئی، حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.