اسلام آباد:
اسحاق ڈار کی بیماری کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بیماری کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے، اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ نیورو سرجن رچرڈ گلان کی تیار کردہ ہے جب کہ رپورٹ پر 8 جون 2018 کی تاریخ درج ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں اسحاق ڈار کو سفر کرنے سے روکنے کا کوئی ذکر نہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فزیو تھراپی سے اسحاق ڈار کی طبیعت میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی جب کہ ان کی گردن کی حرکت محدود ہے۔
تبصرے بند ہیں.