اسلام آباد:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے، اس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنے میں ہے، اگر آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بن جائے گا اورمولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آجائیں گے اور سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.