بیجنگ(مانیٹر نگ ڈیسک)چین اور بھارت کی سرحدی کشیدگی میں اروناچل پردیش سے پانچ بھارتی شہریوں کے لاپتا ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے کہاکہ چین نے اروناچل پردیش کو کبھی تسلیم نہیں کیا، اروناچل پردیش چین کے جنوبی تبت کا حصہ ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ لاپتا بھارتی شہریوں کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔بھارت کا دعوی ہے کہ پانچوں بھارتی شہری اروناچل پردیش سے لاپتا ہوئے ۔
تبصرے بند ہیں.