ارب پتی دھونی جھارکنڈ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض

نئی دہلی(سپو ر ٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان اور ارب پتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی اپنی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے۔مہندرا سنگھ دھونی اپنی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے، یہ بات منظر عام پر آنے سے تنازع بھی کھڑا ہوگیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے ظاہر کیے گئے اکاؤنٹس میں مہندرا سنگھ دھونی پر 1800 روپے واجب الادا بتائے گئے، جس پر کرکٹر کے پرستاروں نے ڈرافٹ بنوایا اور جب وہ اسے ایسوسی ایشن میں جمع کرانے گئے تو اسے قبول نہیں کیا گیا، مگر ساتھ میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ دھونی نے یہ رقم ادا کردی ہے یا نہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.