اربوں روپے خسارے سے دوچار پی آئی اے

کراچی: 

اربوں روپے خسارے سے دوچار پی آئی اے کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلیے نمائندہ تنظیمیں سرجوڑ کر بیٹھ گئیں۔

اربوں روپے خسارے سے دوچار پی آئی اے کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلیے نمائندہ تنظیمیں سرجوڑ کر بیٹھ گئیں، قومی ایئر لائن کو بحران سے نکالنے کیلیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جمعے کو پی آئی اے ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن، سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرنگ اور پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی روٹ پر پروازوں کی بندش اور آنے والے دنوں میں مزید منافع بخش روٹس بند کرنے کی بازگشت کی وجہ سے افسران اور ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے، ماضی قریب میں ملازمین کی جانب سے حکومت کو بارہا پیش کش کی جا چکی ہے کہ پی آئی اے ملازمین ادارے کے انتظام کو چلانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں، انتظامیہ اپنے فیصلوں میں ملازمین کو شامل کریں، مگر عرصہ دراز سے پی آئی اے میں ملازمت کرنے والے تجربے کے حامل افراد سے رائے لینا گوارہ نہیں کی جاتی اور بالا ہی بالا تمام فیصلے کر لیے جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.