سوچی:
’اداکار‘ نیمار کے حربوں پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا، میکسیکو کے خلاف میچ میں مچھلی کی طرح تڑپنے کو ’اوورایکٹنگ‘ قرار دے دیاگیا۔
برازیل کی ٹیم میکسیکو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی، اسے ٹائٹل کیلیے ہاٹ فیورٹ بھی قرار دیا جارہا ہے، لاسٹ 16 میچ میں ٹیم کی کامیابی میں سپر اسٹار فٹبالر نیمار نے اہم کردار ادا کیا،انھوں نے نہ صرف پہلے خود گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی بلکہ بعد میں دوسرے گول کیلیے معاونت بھی فراہم کی، اس کی بدولت انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، مگر مقابلے کے دوران ان کے بعض حربوں پر خوب شور مچا ہوا ہے، خاص طور پر 72 ویں منٹ میں ان کی حرکت پر شدید تنقید ہو رہی ہے جب وہ حریف پلیئر میگوئل لایون کی جانب سے اپنے متاثرہ ٹخنے پر پاؤں رکھنے کا تاثردیتے ہوئے نیچے گر کر ایسے تڑپے جیسے انھیں بجلی کا جھٹکا لگا ہو، بعد میں ریفری نے ری پلے کا مشاہدہ کرنے کے بعد میگوئل کو کوئی سزا نہیں دی تھی۔
تبصرے بند ہیں.