اخوت کے بانی ڈاکٹرامجدثاقب نوبیل امن انعام کیلئے نامزد

لاہور:اخوت کے بانی ڈاکٹرامجدثاقب نوبیل امن انعام کیلئے نامزد ‘ڈاکٹرامجدثاقب کوانسدادغربت اورانسانیت کی خدمت پرنامزدکیاگیا‘ڈاکٹرامجدثاقب نے کہا ہے کہ نوبیل انعام کیلئے نامزدگی پرخوشی ہے،دیگرممالک میں بھی ہمارے ماڈل کواپنانے پرکام کیاجارہاہے،غربت کوعجائب گھرکی زینت بناناچاہتے ہیں،قرض حسنہ کاپروگرام چندہزارروپے سے شروع کیاتھا،ملک بھرسے50لاکھ افرادکوقرض حسنہ دیاگیا،ضرورت مندوں کوبغیرسودقرض حسنہ دیاجاتاہے،رواں مالی سال 40ارب روپے بلاسودقرض حسنہ کاہدف پوراہوگا،سرمایہ دارانہ نظام نے لوگوں سے اعتمادچھین لیاہے،کوئی بھی شخص اپنانام خودنوبیل پرائزکیلئے نامزدنہیں کرسکتا،اخوت فلاح انسانیت کیلئے ایک مکمل نظام ہے،ہم مکمل خوداعتمادی کےساتھ لوگوں کوقرض حسنہ دیتے ہیں،اخوت اب تک 50لاکھ افرادکومائیکروفنانسنگ سے مستفیدکرچکا،آج 162ارب سے قرض حسنہ پروگرام سب سے بڑامنصوبہ بن گیاہے۔

تبصرے بند ہیں.