احمد مجتبیٰ کی بطور چیئرمین FBR تقرری کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا

حکومت نے احمد مجتبیٰ  میمن کا بطور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تقرری کا نوٹیفکیشن  روک لیا ہے، اور اب ان کے کیس کا وزارتی کمیٹی جائزہ لے گی۔ وزارت خزانہ  کے ذرائع کے مطابق  ہفتے کی شب احمد مجتبی کا نوٹیفکیشن تیار تھا مگر جاری ہونے سے قبل اسے اچانک روک لیا گیا۔واضح رہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے جہانزیب خان کی جگہ پر احمد مجتبیٰ کو چیئرمین ایف بی آر منتخب کیا تھا۔ کسٹمز گروپ کے 15 ویں بیچ کے افسر مجتبیٰ میمن اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری فنانس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.