لاہور:
حبیب بینک نے ڈوپنگ میں ملوث احمد شہزاد کو قائد اعظم ٹرافی کیلیے ممکنہ اسکواڈ سے باہر کر دیا۔
گزشتہ سیزن میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپنر کا نام اس بار ممکنہ فہرست میں بھی شامل نہیں، انہیں پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کرائے جانے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران 3 مئی کو لیا گیا تھا، نتیجہ مثبت آنے کے بعد ریویو بورڈ نے بھی تصدیق کردی تھی۔
تبصرے بند ہیں.