کراچی(سپو ر ٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو 11ستمبر کو سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں طلب کر لیا گیااسلام آباد میں شیڈول اجلاس کے دوران بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جہاں ان سے پی سی بی میں حالیہ تقرریوں، اخراجات،ڈومیسٹک کرکٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سخت سوالات متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ گزشہ ماہ بھی پی سی بی آفیشلز کو سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں طلب کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.