اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کوریفرنس نمٹانے کیلئے مزید 6 ہفتے کی مہلت دے دی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل 2 رکنی بنچ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی نیب ریفرنسزکی مدت میں توسیع کی درخواست پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ نیب کو مزید کتنا وقت درکارہے جس پرنیب وکیل نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف دیگر دو ریفرنسزمیں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کتنے ریفرنس زیر التواء ہیں ایک کا تو فیصلہ ہوچکا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کل چارریفرنس تھے، ایک ریفرنس اسحاق ڈار کے خلاف ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار تو مفرورہے، کیا نیب مفرور کو سزا دے سکتی ہے، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ مفرور ہونے پر سیکشن 31 کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.