نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت پیش کر دیا گیا، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔نواز شریف خاندان پر چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، سابق وزیر اعظم کی آج اس کیس میں گرفتار ی کا بھی امکان ہے۔ نیب تفتیشی ٹیم کے مطابق چیئرمین نیب چودھری شوگرملز کیس میں نواز شریف کے وارنٹ جاری کرچکے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی۔ نیب کی جانب سے پراسیکیو ٹر حافظ اسد اعوان نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔نیب کو چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف سے تفتیش کرنی ہے، جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے میاں نواز شریف تفتیش کے لیے نیب آفس پیش نہیں ہو سکتے لہذا عدالت جیل میں تفتیش کی اجازت دے، نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔
تبصرے بند ہیں.