اب لوڈشیدنگ کیوں بڑھی؟ خواجہ آصف جواب دیں، پرویز اشرف

سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔ بجلی یونٹ18روپے کسی صورت قبول نہیں، نندی پور پاورپروجیکٹ کے لیے 180ملین ڈالراضافی اداکیے گئے یہ رقم کس کی جیب میں گئی عوام کوجلدعلم ہوجائے گا،500ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود بجلی کی صورتحال بہترہونے کے بجائے لوڈشیڈنگ پہلے سے بڑھ گئی ہے میرے خلاف رینٹل پاور کا ایشو کھڑا کرکے سپریم کورٹ میں جانے والے وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف قوم کو حساب اور جواب دیں۔انھوں نے ہفتے کو پوٹھوہار پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کادعویٰ لیکراقتدارحاصل کرنیوالوں نے آج پورے ملک کواندھیرے میں ڈبوکررکھ دیاہے، الیکشن میں جھرلو پھیرا گیا جس کاواضح ثبوت کراچی کے ایک حلقے میں دھاندلی کے ثبوت ہیں۔لوگ اب پیپلزپارٹی کی حکومت کویادکررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.