اب خسرہ سے کوئی جانی نقصان ہوا تو وزیراعلیٰ کیخلاف کارروائی ہوگی،لاہور ہائیکورٹ
لاہور: خسرہ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ خسرہ سے اب کوئی بچہ جاں بحق ہوا تو وزیراعلیٰ سمیت سب کےخلاف کارروائی ہوگی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کر لی ۔ لاہور ہائی کورٹ میں خسرہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر تنویر نےعدالت کوبتایا کہ خسرے کی ویکسین بچوں کو لگا دی گئی ہے جس کی وجہ سے اموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے، عدالت نے ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کےساتھ برہمی کا اظہار کیا، اس موقع پر درخواست گزار نے کہا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ بننے کی خوشی میں مٹھائیاں بانٹی جا رہی ہیں جبکہ دوسری طرف خسرہ سے بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے قرار دیا کہ وزیراعلیٰ سمیت جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی کریں گے، محکمے کی طرف سے ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر خسرے سے ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.