اب توآسمان پر بادل نظر آتے ہیں تو کراچی والے سہم جاتے ہیں ‘فیصل قریشی

حالیہ بارشوں کے بعد جس ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا

لاہور( شوبزڈیسک)سینئر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کے لوگوں کو جس ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، اب توآسمان پر بادل نظر آتے ہیں تو کراچی والے سہم جاتے ہیں اور زیادہ بارش نہ برسنے کی دعائیں شروع کر دی جاتی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی نا اہلی کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں کراچی کے لوگوںنے زندگی کامشکل ترین وقت دیکھا ہے ۔ کئی علاقوں میں کئی روز تک بجلی بند رہی جبکہ گھر پانی میں ڈوبے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں سب کراچی کو معیشت کا حب کہتی رہی لیکن سیوریج کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کاخمیازہ آج کراچی ی عوا م کو بھگتنا پڑا ۔ ا نہوں نے کہا کہ اب تو آسمان پر ذراسا بھی بادل آتا ہے تو کراچی کے لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور زیادہ بارش نہ برسنے کی دعائیں شروع کر دی جاتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.