آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

دبئی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 278 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے عابد علی اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔مسعود پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے، اور حارث سہیل بھی عابد علی کے ساتھ زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور 25 رنز بنا کر چلتے بنے۔تاہم محمد رضوان اور عابد علی  نے پاکستانی ٹیم کو سہارا دیا اور رضوان نے ففٹی اسکور کی، جب کہ عابد علی نے اپنے پہلے ہی میچ میں سینچری بنا کر اپنا ڈیبیو یادگار بنادیا۔عابدعلی نے 112 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔ عابدعلی ڈیبیو سینچری بنانے والے تیسرے اور ڈیبیو میچ میں زیادہ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

ابد علی کے بعد رضوان کا ساتھ دینے کے لئے عمر اکمل آئے لیکن سابقہ میچوں کی طرح وہ ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف7 رنز بنا کر چلتے بنے۔آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے کیا لیکن ایرون فنچ 17 رنز بنا کر محمد حسنین گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔شان مارش، پیٹر ہینڈس کومب اور اسٹونس بھی یکے بعد دیگرے جلد ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ عثمان خواجہ نے 62 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔پانچ کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد گلین میکسویل اور ایلکس کیرے نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔میکسویل 98 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ کیرے نے 55 رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کی جانب سے محمد حسنین، عماد وسیم اور یاسر شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شعیب ملک کے انجرڈ ہونے کے باعث قومی ٹیم کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.