آرٹیکل63اے کی تشریح کیلئے بنچ کی تشکیل‘جسٹس عیسیٰ نے سوالات اُٹھادیئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ خط لکھنے سے پہلے دو بار سوچا تھا،چیف جسٹس کوبھجوایاگیا خط تین صفحات پر مشتمل ہے جبکہ خط کی کاپی اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار کے صدرکوبھجوائی گئی ہے،جسٹس فائز عیسیٰ نے خط میں لکھا کہ بینچ کی تشکیل کے دوران سینئر ججز سے مشاورت نہیں کی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سول سرونٹ کی بطور رجسٹرار تقرری پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ ان کی رائے میں رجسٹرار کی تقرری غیر آئینی ہے۔

تبصرے بند ہیں.