آرمی چیف غدار نہیں ہوسکتا،آئین شکن کہا جائے: چودھری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں غداری کیس کا چرچا ہے، آرمی چیف غدار نہیں ہو سکتا، غدار کے بجائے آئین شکن کا لفظ استعمال کر لیا جائے۔ غدار وہ ہوتا ہے جو دشمن ملک سے مل جائے۔

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مشرف کیس میں سنگین غداری کا غلط ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ آئین شکنی کہہ لیں تو کافی ہوگا کیونکہ آرمی چیف کبھی غدار نہیں ہوتا۔ انہوں نے تجویز دی کہ آئین میں لفظ غدار شامل نہیں ہونا چاہیے، چودھری شجاعت نے کہا کہ اگر مشرف پر مقدمہ چلانا ہے تو پھر 12 اکتوبر سے شروع کیا جائے۔ میں اپنا نام پہلے ہی دے چکا ہوں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا نام بھی شامل کر لیں۔ اس میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور پرویز الہٰی کا نام بھی شامل ہو گا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی اس وقت سب سے بڑا مسلہ ہے، مجھے لگتا ہے ہم طبقاتی جنگ کیطرف جا رہے ہیں، میری نوکرانی نے بتایا اسکے گھر گیس کا بل 4 ہزار روپے آیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.