آج کے دور میں جب فلم انڈسٹری کے عروج کا زمانہ یاد آتاہے تو دل دکھی ہو جاتا ہے ‘بابر علی

فلم انڈسٹری کی زبوں حالی کی بہت سے وجوہات ہیں جن پر گزرتے وقت کیساتھ غور نہیں کیا گیا ‘ انٹرویو

لاہور( شوبزڈیسک )سینئر اداکاربابر علی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں جب فلم انڈسٹری کے عروج کا زمانہ یاد آتاہے تو دل دکھی ہو جاتا ہے ، فلم انڈسٹری کی زبوں حالی کی بہت سے وجوہات ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ ان پر گزرتے وقت کے ساتھ غور نہیں کیا گیا تو غلط نہ ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں بابر علی نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا ہے لیکن آج وسائل ہونے کے باوجود وہ نتائج نہیں مل رہے ۔ آج کے دور میں جب فلم انڈسٹری کے عروج کازمانہ یاد آتا ہے تو دل دکھی ہو جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ہم زوال کو دوبارہ عروج میں بدلنے کے لئے محنت کر رہے ہیں اورسب کو اپنا احتساب کرنا چاہیے ۔ بابر علی نے کہا کہ ان دنوں ٹی وی ڈراموں میں کردار ادا کر رہا ہوں ، مجھے جب بھی میری شخصیت سے ملتا جلتا کردار ملے گا میں ضرور ادا کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.