آج کا دن غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کا دن ہوگا: شیخ رشید

چیئرمین پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک اور قوم کو غلامی سے آزادی دلانے کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کا دن ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج راولپنڈی میں ہونے والے تاریخی اجتماع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن متعین ہے، راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکل کر آج پیدل فیض آباد جائیں گے اور وہ دہشت گرد جو وزارت داخلہ سے روز ڈرا اور دھمکا رہا ہے سن لے کہ ہم آ رہے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ آج کا دن حقیقی آزادی کا دن ملک کی غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کا دن ہوگا اور وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کے لئیے سوالیہ نشان بنا دیا یہ ان کے خلاف سیاسی اعلان جنگ ہے۔

تبصرے بند ہیں.