آئیں چلیں شہید کے گھر، کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع کی تقریبات کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پرومو جاری کر دیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اس سال بھی یوم دفاع قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرنے لیے ہر شہید کے گھر پہنچا جائے گا۔ شہدا کے اہل خانہ کو یہ احساس دلایا جائے گا کہ ان کے پیاروں نے مادر وطن کے لیے قربانی دی، قوم اور پاک فوج اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔
تبصرے بند ہیں.