آئل اینڈ گیس سیکٹر سے 309.58 ارب کی وصولیوں کا ہدف

کراچی: آئل اینڈ گیس سیکٹر سے ڈیولپمنٹ سرچارجز اور رائلٹیز کی مد میں 3 کھرب9 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔ وفاقی بجٹ 2013-14 کی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2012-13 کے مقابلے میں آئل اینڈ گیس سیکٹر سے ڈیولپمنٹ سرچارجز اور رائلٹیز کی مد میں 41 ارب 71 کروڑ 22 لاکھ روپے کی اضافی وصولی کی جائیگی، مالی سال 2012-13 کے بجٹ میں یہ ہدف 2 کھرب 67 ارب 87 کروڑ 29 لاکھ روپے رکھا گیا تھا جسے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بڑھا کر 3 کھرب 9 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ روپے کردیا گیا ہے، پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے ذریعے 120 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔قدرتی گیس پر سرچارج کا تخمینہ 16 ارب 20 کروڑ روپے کے نظرثانی ہدف سے بڑھا کر 35 ارب 33 کروڑ 93 لاکھ روپے کردیا گیا ہے، تیل پر رائلٹی کا ہدف 27ارب 70کروڑ 96لاکھ روپے کے نظرثانی ہدف سے بڑھا کر 32 ارب 50 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، گیس پر رائلٹی 41 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ کے مقابلے میں قدرے کمی سے 39ارب 74کروڑ 38لاکھ روپے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مقامی کروڈ آئل کی قیمتوں پر ڈسکاؤنٹ کے فرق کی آمدن 16 ارب سے بڑھا کر 18 ارب، اسی طرح کروڈ آئل پر ونڈ فال لیوی 24 ارب سے بڑھا کر 25 ارب روپے رکھی گئی ہے، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی آمدن کا ہدف 35 ارب روپے سے بڑھا کر 38 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کا ہدف 1 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.