Latest National, International, Sports & Business News

سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے نیب طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکوٹ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا۔دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے تین رکنی بینچ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس اخبار میں بذریعہ اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.