کراچی:
منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کردیے، ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کو بدھ 11 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.