سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مری این اے 57 سے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

راولپنڈی: 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مری این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں این اے 57 مری سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اپیل منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.