اسلام آباد:
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے اپنے کاغذات نامزدگی کو مسترد کئے جانے کا فیصلہ اپیلیٹ ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔
شاہد خاقان عباسی نے طاہرمحمود عباسی ایڈووکیٹ کی وساطت سے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹریبونل جج جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی اور حلف نامے میں جان بوجھ کر حقائق نہیں چھپائے، اگران کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں کوئی خامی ہے تو وہ درستگی کے لئے تیار ہیں۔
تبصرے بند ہیں.