مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 4 نوجوان شہید

سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید جب کہ درجنوں کو زخمی کردیا ہے۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے سری گفوارا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور گھرگھر تلاشی کے نام ایک پر مکان پر فائرنگ کردی جس کے باعث مکان کے مالک مکان یوسف اور ان کی اہلیہ حفیظہ بیگم شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد یوسف دم توڑ گئے جب کہ حفیظہ بیگم کو سری نگر منتقل کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.