واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشہورعالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد علی مرحوم کوبعض عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزا کوختم کرتے ہوئے انہیں معاف کرنے پرغورکررہے ہیں۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدرنے کہا کہ محمد علی ان 3000 افراد میں شامل ہیں جنہیں غیرمنصفانہ عدالتی ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا، میں محمد علی کومعاف کرنے پرسنجیدگی سے غور کررہا ہوں۔ اس کے ساتھ ان دیگر افراد کو بھی معاف کرنے کو تیار ہوں جنہیں غیر منصفانہ مقدمات میں الجھایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.