پاکستان افغان حکومت اورطالبان سے مذاکرت میں مدد کرے، امریکا

واشنگٹن: 

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ڈپٹی اسسٹنٹ لیزا کرٹس کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کےلئے پاکستان امریکا کی مدد کرے۔

 

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جنوبی اوروسطی ایشیاء کی سینیئرڈائریکٹرلیزا کرٹس نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں امن کے لئے کوششوں کوآگے بڑھا رہا ہے، اس سلسلے میں امریکا نے پاکستان سے مدد طلب کی ہے کہ وہ افغان طالبان اور حکومت کے درمیان  مذاکرات کرائے۔

ڈپٹی اسسٹنٹ لیزا کرٹس  کا کہنا ہے کہ پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، افغانستان کے متعدد علاقے حکومت کے کنٹرول میں نہیں وہاں مکمل طور پر طالبان کو کنٹرول حاصل ہے، افغان حکومت طالبان کو مذاکرات کے میز پرلانے کے لئے اب تک ناکام رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.