میری نااہلی کے فیصلے کے بعد ملک میں انتشار پھیلا، نوازشریف

چکوال: 

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کرنے کے فیصلے کے بعد ملک میں انتشار پیدا ہورہا ہے۔

چکوال میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کے دوران نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 تک ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا تھا، عوام ان چہروں کو یاد رکھیں جب ڈکٹیٹر اور جمہوریت کا راگ الانپنے والوں نے پاکستان کے عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کررکھا تھا۔ وہ لوگ اب کہاں ہیں۔  میرے خاندان کو 7 سال تک باہر رکھا گیا، والد کا انتقال ہوا تو ہمیں آنے نہ دیا میں یہ تمام زخم نہیں بھول سکتا لیکن قوم کی ترقی کے لئے سب بھولنا پڑتا ہے، بہت ظلم سہے لیکن جب موقع ملا عوام کی خلوص کے ساتھ خدمت کی۔

تبصرے بند ہیں.