نئے نام اور نئی تاریخ کے باوجود ’پدماوتی‘ مشکلات سے دوچار

ممبئی: 

نئے نام اور ریلیز کی نئی تاریخ کے اعلان کے باوجود فلم ’پدماوتی‘ پر ایک پھر سیاہ بادل منڈلانے لگے۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ ابتدا ہی سے مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے، ہندو انتہا پسندوں نے ابتدا میں فلم کو روکنے کے لیے سنجے لیلا بھنسالی پر تشدد کرنے کے علاوہ سیٹ اور اداکاروں کے کاسٹیوم تک جلادئیے تھے تاہم سنجے لیلا بھنسالی ٹس سے مس نہ ہوئے اور فلم کو مکمل کرنے کے اپنے ارادے پر قائم رہے۔

بعد ازاں فلم مکمل ہونے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے اس کی بھارت سمیت پوری دنیا میں نمائش پر پابندی کا اعلان کردیا یہاں تک کہا گیا کہ اگر فلم ریلیز ہوئی تو سنجے لیلا بھنسالی کا سر اور دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.